ملک بھرمیں” لیلة القدر“ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں گذشتہ شب”لیلتہ القدر “ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ مساجد میں نمازیوں کی تعداد عام دنوں کی نسبت زیادہ رہی ، لوگ رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کی عبادت میں مصروف رہے ، نوافل سمیت خصوصی عبادات کرتے رہے اور مساجد میں اجتماعی توبہ کی۔ قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہے، رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی، خصوصا کراچی میں قیام امن کےلئے دعائیں مانگتے رہے ، اس موقع پر بعض مقامات پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے لوگ رو رو کر اپنے رب کو مناتے رہے۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب کی رات اڑھائی بجے بادشاہی مسجد میں ہوئی۔
27ویں

ای پیپر دی نیشن