کرپشن کے خلاف مہم: بھارتی حکومت نے تمام شرائط مان لیں‘انا ہزارے آج بھوک ہڑتال ختم کر دےنگے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک + ایجنسیاں) بھارتی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم کے بانی و سماجی رہنما انا ہزارے کی تمام شرائط مان لی ہےں جبکہ اناہزارے کی دہلی کے رام لےلا مےدان مےں 12روز سے جاری بھوک ہڑتال سے صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ پرناب مکھرجی نے میڈیا سے گفتگو مےں کہا ہے کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، قبل ازیں بھارتی لوک سبھا مےں بحث کے دوران اناہزارے کی تینوں شرائط کو بل مےں شامل کرنے کی حمایت کی گئی، بحث کے اختتام پر بل قائمہ کمےٹی کے سپرد کر دےا گےا۔ اےوان زےرےں کا اجلاس بھی جاری رہا جسے پےر تک ملتوی کر دےا گےا۔ انا کے تےن اہم مطالبات مےں نچلی سطح کی بےوروکرےسی کو کرپشن کے خلاف تحقےقات کے دائرہ کار مےں لانا، ہر رےاست مےں تفتےشی دفتر قائم کرنے کے علاوہ سرکاری محکموں کی ذمہ دارےوں سے متعلق سٹےزن چارٹر بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکومت کے اعلان سے اناہزارے کی ٹیم مےں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ انا ہزارے نے حکومتی اعلان پر اپنے ردعمل مےں کہا کہ آدھی جنگ جےت گئے ہیں آج (اتوار کو) بھوک ہڑتال ختم کردوں گا۔ قبل ازےں بھارتی فلم سٹار عامر خان اور راج کمار نے بھی انا ہزارے کی حماےت کا اعلان کر دےا ہے۔ بھارتی اداکاروں نے رام لےلا مےدان مےں جا کر انا ہزارے سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپےل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کرپشن کے خلاف بل پاس نہیں ہو جاتا ہم انا ہزارے کے ساتھ ہیں۔
اناہزارے / شرائط تسلیم

ای پیپر دی نیشن