اسلام آباد( نیٹ نیوز) عید سے قبل مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ایک ہفتے میں کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 20 بنیادی اشیاءمزید مہنگی ہوگئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے چینی،چاول، آٹے، ٹماٹر، پیاز، انڈوں اور گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا۔اشیائے خورونوش کے علاوہ کپڑا، جلانے والی لکڑی اور مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح پندرہ اعشاریہ نو چار فیصد ہوگئی تاہم بارہ ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کیلئے مہنگائی میں اضافے کی شرح انیس اعشاریہ سات آٹھ فیصد اور بارہ ہزار سے زیادہ آمدنی والوں کیلئے اکیس اعشاریہ دو چھ فیصد ہے۔
مہنگائی
مہنگائی