ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا امریکہ میں ہونے والا ٹرائل درست نہیں انصاف کا تقاضا ہے کہ انہیں فوری رہا کیا جائے. جنرل رمزے کلارک

Aug 28, 2012 | 11:53

اسلام آباد پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی قید اوران کے بیٹے کا پتہ چلنا چاہئیے، حکومت پاکستان اپنے افراد کی رہائی کیلئے موثرکردارادا کرے، ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان کی جانب سے امریکہ کوخط نہ لکھنا افسوس ناک ہے۔ رمزے کلارک نے کہا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی ایک ماں اوربیٹی بھی ہیں ان کا ٹرائل انسانی المیہ ہے۔ سابق امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ امریکہ ڈاکٹرعافیہ کوفوری رہا کرے۔ دوسری جانب ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے رمزے کلارک کی کوششوں پرانکا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزیدخبریں