خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے ستربنوں پرضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں جس کے لیے پولنگ جاری ہے۔

بنوں ميں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے سترميں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد ايک لاکھ پچیس ہزار نوسواٹھاون ہے، جن کے لئے ایک سودو پولنگ اسٹيشنزقائم کئے گئے ہيں، جن ميں سے سینتیس کو حساس اور پانچ کوانتہائی حساس قرارديا گيا ہے.پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی. اس نشست پرچھ اميدوارحصہ لے رہے ہيں، جن ميں جمعيت علمائے اسلام کے عرفان اللہ خان درانی کے علاوہ سعد اللہ خان، ظفرعلی ظفری، صادق الرحمن اوررحمت اللہ عرف کاکا جان آزاد اميدوارکی حيثيت سے ميدان ميں ہيں. واضح رہے کہ يہ نشست اکیس جون دوہزاربارہ کو زياد اکرم درانی کی وفات سے خالی ہوئی تھی.

ای پیپر دی نیشن