بلوچستان ہائيکورٹ نے اکبربگٹی قتل کیس میں سابق وزیرداخلہ آفتاب شيرپاؤکی عبوری ضمانت تین ستمبرتک منظورکرلی

Aug 28, 2012 | 12:30

بلوچستان ہائیکورٹ نے آفتاب شیرپاؤ کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں دس لاکھ روپے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ انویسٹی گیشن آفیسرکواپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں اورسبی میں بھی انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مکمل تعاون کروں گا۔ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ بلوچستان میں قانون کی بالادستی کے متعلق مسئلہ صوبائی حکومت کا ہے، نواب اکبرتوبڑے آدمی تھے کسی کے قتل سے حالات بہترنہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ميں حالات بہترکرنے کيلئے اعتماد کے فقدان کو کم کرنا ہوگا جبکہ بلوچوں سے مذاکرات کا ایسا سلسلہ شروع ہونا چاہیے جس کا کوئی نتیجہ بھی نکلے۔

مزیدخبریں