ڈاکٹرغلام رسول کی بازیابی کے دس روز بعد بھی بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں نے ہڑتال تاحال ختم نہیں کی۔ ڈاکٹروں کے مطابق اغواء اور قتل میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی، دوسری جانب صوبائی حکومت نے تین روزقبل ہفتہ کوڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کے لئے اڑتالیس گھنٹے کا وقت دیا تھا جسے ختم ہوئے بھی کئی گھنٹے گذر چکے ہیں مگر اس کے باوجود ڈاکٹروں کے کان پر جوں تک نہ رینگی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث او پی ڈيز اور مین آپریشن تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بلوچستان حکومت کے الٹی میٹم کو ڈاکٹروں نے بری طرح سے روند ڈالا، مسیحاؤں کی ہڑتال کے باعث اٹھائیس ویں روز بھی مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور۔
Aug 28, 2012 | 12:50