وفاقی حکومت نےاعلیٰ سرکاری افسران کی پروموشن پالیسی دو ہزار سات تبدیل کر دی ہےجس کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ۔

Aug 28, 2012 | 13:18

خصوصی نامہ نگار

اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پولیس اور ڈی ایم جی گروپ کے گریڈ سترہ سے انیس کے افسران کی گریڈ بیس میں ترقی کے لیے تین سال تک بلوچستان میں خدمات لازمی قرار دے دی گئی ہیں۔ اس میں ڈیپوٹیشن، چھٹی اور تربیت کا عرصہ شامل نہیں ہو گا۔ گریڈ انیس کے جن افسران نے ابھی تک بلوچستان میں خدمات انجام نہیں دیں انہیں بھی ترقی کے لیے کم از کم دو سال بلوچستان میں خدمات انجام دینا ہوں گی۔ گریڈ سترہ سے انیس کے وہ افسران جو بلوچستان میں خدمات انجام دے چکے ہیں اس شرط سے مثتثنی ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق شرائط پر پورا نہ اترنے والے افسران کی ترقی موخر کر دی جائے گی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے روٹیشن پالیسی میں بھی تبدیلی کی ہے۔

مزیدخبریں