سینیٹرفرحت اللہ بابرکوپنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں کمیشن کے چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار،پیپلزپارٹی کی صغری امام، خورشید شاہ، فرحت اللہ بابر اور جمشید دستی، اے این پی کے حاجی عدیل اور جمعیت علمائے اسلام کے عبدالغفورحیدری نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر کو کمیشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ فرحت اللہ بابرکا نام جمشید دستی اور کامل علی آغا نے پیش کیا۔ ن لیگ کے جانب سے دو ارکان کو اجلاس میں شرکت کرنی تھی مگروہ نہ آئے۔

ای پیپر دی نیشن