لاہورہائیکورٹ نے آن لائن سسٹم کے تحت نجی کمپنیوں سے رزلٹ تیار کرانے کےخلاف دائر درخواست پر پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمینوں سے اکتیس اگست کو جواب طلب کرلیا

Aug 28, 2012 | 16:49

سٹی رپورٹر

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار محمد اسلم گجر کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین رزلٹ کی تیاری پرائیوٹ کمپنیوں سے کرارہے ہیں جو قواعد اورضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جبکہ گذشتہ سال بھی آن لائن سسٹم کے تحت رزلٹ کی تیاری میں مالی بے ضابطگیوں سمیت نتائج کی غلطیاں سامنے آئیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ اس ضمن میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اکتیس اگست کو جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں