افغانستان کے حکام کے مطابق قندھار میں ہونے والے خودکش ٹرک بم دھماکے میں چار شہری جاں بحق ہوگئے۔ حکام کے مطابق گزشتہ شب قندھارپولیس کے سربراہ جنرل عبدالرزاق کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم وہ محفوظ رہے اورانہیں ہاتھ اورچہرے پرمعمولی زخم آئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں خودکش ٹرک بم دھماکے میں چارشہری ہلاک اورصوبائی پولیس چیف سمیت چوبیس افرادزخمی ہوگئے۔
Aug 28, 2012 | 17:40