شکست سے سبق سیکھیں ‘ زمبابوے کو آسان حریف نہ سمجھیں : عامر سہیل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ زمبابوے جیسی کمزور ٹیم کے ہاتھوں شکست انتہائی افسوسناک ہے، ہمارے تجربہ کار کھلاڑیوں کو اس شکست سے سیکھنا ہوگا۔ نوائے وقت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو تجربات سے گریز کرتے ہوئے کسی بھی حریف ٹیم کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے۔ ایک روزہ سیریز میں کامیابی کے لیے زمبابوے ٹیم فیورٹ ہو گئی ہے۔ پاکستانی باولرز جو حریف ٹیموں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے زمبابوے کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ان کا مورال ڈا¶ن کر دیا ہے، اگلے دونوں میچز میں پاکستان ٹیم کو مضبوط حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے اوپنر کھلاڑیوں نے سست روی سے اننگز کا آغاز کیا جس کا نقصان یہ ہوا کہ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں پر دبا¶ بڑھتا گیا۔ پاکستان کا ڈومیسٹک سٹرکچر انتہائی کمزور ہے کیونکہ سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹورنامنٹ اتنے کم ہیں کہ ہمیں کوئی نیا کھلاڑی نہیں مل رہا جس کے بارے میں کہا جا سکے کہ یہ کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہوگا۔ ہر کوئی کہتا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو مصباح کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانا چاہیے جس کی میں مخالفت کرتا رہا ہوں۔ زمبابوے نے پہلے ون ڈے میں ثابت کر دیا کہ وہ آسان حریف نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...