انگلینڈ کا آئرلینڈ اور آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کےلئے سکواڈ کا اعلان

لندن (اے پی پی) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ ریگولر کپتان ایلسٹرکک، جیمز اینڈرسن، ای این بیل، گریم سوان اور سٹورٹ براڈ کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ کک کی غیر موجودگی میں ایوان مورگن ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ کیون پیٹرسن کو بھی چودہ رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم آئرلینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ میچ کھیلے گی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئرلینڈ کے خلاف اعلان کردہ انگلش ٹیم میں ایوان مورگن کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں گیری بلانس، روی بوپارہ، ڈینی برگز، جوز بٹلر، مائیکل کاربری، سٹیون فن، کرس جورڈن، جیمی اوورٹن، بوائڈ رینکن، بین سٹوکز، جیمز ٹیلر، جیمز ٹریڈویل اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ انگلش ٹیم میں ایوان مورگن قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روی بوپارہ، جو بٹلر، مائیکل کاربری، سٹیون فن، کرس جورڈن، جیمی اوورٹن، کیون پیٹرسن، بوائڈ رینکن، جو روٹ، بین سٹوکز، جیمز ٹریڈویل، جوناتھن ٹراﺅٹ اور لیوک رائٹ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...