لاہور (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور و قومی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کے مکہ و مدینہ منورہ میں رہائش و میڈیکل و سفری سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرلیے ہیں حرم شریف کی توسیع اورسعود ی حکومت کی درخواست پر اس سال حج کوٹہ میں 20فی صد کمی کی گئی جبکہ حجاج کرام کو حاجی کیمپ میں ہی بورڈنگ کارڈ ز فراہم کیے جائیں گے ،حاجی کیمپ میں تزئین و آرائش ہونے والی عمارت کی نقاب کشائی اور عازمین حج کی تربیتی تقریب جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین چوہدری ریاض و سیکرٹری بورڈ جنید احمد ،وہاب گل ،سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ شریک تھے سے خطاب اور میڈیا نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے خود سعودی عرب جا کر انتظامات کا جائزہ لیا میں ان سے مطمئن ہوں۔