لاہور (خصوصی رپورٹر)ق لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ قرض لیکر قرض ادا کرنا حکمت عملی نہیں، واردات ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قوم کو عالمی مہاجنوں کے نئے شیطانی جال میں جکڑ رہے ہیں، پاکستان کو ایشئین ٹائیگر بنانے والے اسے ایشیاء کا مقروض ترین ملک بنانے کی راہ پر چل نکلے، ق لیگ مصلحتوں سے پاک اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔