لاہور ( کامر س رپورٹر )عوام کی جان اور صحت کا خیال رکھنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ڈینگی خاتمے اور آکاہی کے لیے بھرپور کوشش جاری ہیں تاجر برادری پلازوں ،مارکیٹوں میں ڈینگی سپرے کروانے کے علاوہ ہرممکن صفائی کے نظام کو بہتر رکھیں تاکہ ڈینگی لاروا پیدا نہ ہوسکے۔ یہ بات صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو نے گلبر گ بورڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ تاجر برادری ڈینگی کے مسئلے پر حکومت سے بھرپور تعائون کرے تاکہ انسانی دشمن ڈینگی کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔ اس موقع پر وقارحسین ،صفد ر بٹ ،سید اظہر شاہ ،غازی امان اللہ ،یونس بیگ، ملک کلیم احمد ،حاجی فقیر محمد ،ارشد خان ،جمعہ خان ،رانا اعظم ،امجد حسین لنگاہ ،حاجی منیر، محمد شعیب، خواجہ انعام ،آصف ستار نے بھی خطاب کیا۔