ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور اتحاد علماء کونسل بھارتی جارحیت کیخلاف کل مظاہرہ کریںگی

Aug 28, 2013

لاہور (پ ر)  ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے نائب صدر اور اتحاد علماء کونسل کے چیئرمین  مفتی سید عاشق  حسین  نے کہا ہے کہ بھارتی  جارحیت اور پاک سرحد  پر آئے روز دہشتگردانہ  بھارتی  فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج  کے افسروں و جوانوں کی المناک شہادت کے خلاف کل 29 اگست بروز جمعرات 3 بجے سہ پہرلاہور پریس کلب کے باہر پیر سلمان  منیراور علامہ  ممتاز اعوان  کی قیادت  میں ورلڈ  پاسبان ختم نبوت  اور اتحاد  علماء کونسل ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

مزیدخبریں