وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ماموں کے جنازے کو کندھا دیا، رشتہ داروں سے تعزیت

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نوازشریف اپنے چھوٹے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف، بھتیجے سلمان شہباز اور سمدھی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ہمراہ اپنے ماموں کی رہائشگاہ 134-B ماڈل ٹاﺅن پونے پانچ بجے شام پہنچے۔ جہاں حمزہ شہبازشریف پہلے ہی سے موجود تھے۔ خاندان کے افراد کے ساتھ نوازشریف نے اظہار تعزیت کیا۔ انکی آمد کے کچھ ہی دیر بعد عبدالحمید بٹ مرحوم کا جنازہ ان کی رہائشگاہ سے اٹھایا گیا تو وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ماموں کے جنازے کو کندھا دیا۔ جنازہ 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن کے سامنے وسیع و عریض میدان میں لایا گیا جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ وزیراعظم نوازشریف نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سیدھے ائرپورٹ گئے جہاں سے وہ اسلام آباد چلے گئے۔

ای پیپر دی نیشن