طارق فاطمی وزیراعظم کے مشیر نہیں معاون خصوصی ہیں، اخبارات کی خبر غلط اور گمراہ کن ہے: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ طارق فاطمی وزیراعظم کے مشیر نہیں بلکہ معاون خصوصی برائے امور خارجہ ہیں اور رولز کے تحت وہ پارلیمنٹ کے کسی ایوان میں پیش نہیں ہوسکتے۔ ترجمان نے منگل کو اپنے ایک بیان میں بعض اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر غلط اور گمراہ کن ہے ۔

ای پیپر دی نیشن