بیجنگ (اے پی پی) چینی ساختہ جدید لڑاکا ہیلی کاپٹر (ڈبلیو زیڈ10-) نے فضا سے فضا میں میزائل حملے اور اہداف کو نشانہ بنانے کی تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر (ڈبلیو زیڈ 10-) نے تجرباتی پرواز گزشتہ ہفتے جنوبی صوبے گانگ ڈونگ کے سمندری علاقے میں ہونیوالی براہ راست فائر مشقوں کے دوران کی۔