اسلام آباد (اے این این) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بہت سیاست کر لی، اب رحمن ملک نہیں ”رحمن بابا“ ہو گیا ہوں، نوازشریف کےلئے دعا ہی کر سکتا ہوں، پاکستان سے بھاگوں گا نہیں آتا جاتا رہوں گا، مجھ پر انگلیاں اٹھانے والے ایک سکندر کو قابو نہیں کر سکے۔ طاہر القادری بارے اپنی کتاب میں جلد انکشافات کرونگا۔