سری لنکا پاکستانیوں کو ملک بدرنہ کرے:ہیومین رائٹس واچ

نیویارک(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومین رائٹس واچ نے سری لنکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو اس وقت تک ملک بدر نہ کرے جب تک اقوام متحدہ ان تک مکمل رسائی حاصل کرکے ان کے تحفظ کے اقدامات نہیں کرلیتی۔ہیومین رائٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ کے دوران پولیس کی کارروائی میں 142 کے قریب پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا اور اب انہیں ملک بدر کئے جانے کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن