مذاکرات مسائل کے حل کا آخری ذریعہ ہوتے تو جنگ عظیم نہ لگتی، دنیا میں انقلاب نہ آتے: ممتاز بھٹو

کراچی(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممتاز  بھٹو نے کہا ہے  دنیا کی تاریخ گواہ ہے مذاکرات اور مفاہمت مسائل کے حل کا آخری ذریعہ نہیں، اگر ایسا ہوتا تو جنگ عظیم نہ لگتی، بڑے بڑے انقلاب نہ آتے۔ مسئلہ کشمیر پر 76سالوں سے مذاکرات ہوتے رہے ہیں جس کا کوئی بھی نتیجہ حاصل نہیں ہوسکا۔ حالانکہ تین جنگیں بھی لگ چکی ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح اگر مذاکرات اور مفاہمت کے جال میں پھنس جاتے تو پاکستان کبھی قائم نہ ہوتا۔ آج قومی اسمبلی اور حکمرانی کا مرکز عوام کے گھیرائو میںہے۔
ممتاز بھٹو

ای پیپر دی نیشن