ملتان (سپیشل رپورٹر+ نمائندوں سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام گزشتہ روز استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ملتان ڈویژن بھر سے ہزاروں لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سہ پہر 3 بجے ہی سے لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد جمع ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اس دوران ریلی جو چوک گھنٹہ گھر سے چوک کچہری تک نکالی جانی تھی، شدید بارش کی وجہ سے حسین آگاہی سے کچہری تک جام ہی رہی۔ اس دوران ملتان شہر سمیت شجاع آباد‘ جلالپور‘ لودھراں‘ دنیاپور‘ میلسی‘ وہاڑی‘ بورے والا‘ میاں چنوں‘ خانیوال‘ کبیروالا سے لیگی قافلے چوک کچہری پہنچتے رہے۔ لیگی کارکنوں نے اس دوران حکومت کے حق میں نعرہ بازی کی جبکہ تحریک انصاف عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔