لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکمران جائز مطالبات نہیں مان رہے تو گھر چلے جائیں۔ مریخ سے نہیں اترے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔ کیا یہ 15 دن سے مذاق ہو رہا ہے۔ لوگ 15 دن سے اپنے بچوں کو لے کر بیٹھے ہیں۔ اخبار والوں سے کہوں گا کہ خدارا غلط رپورٹنگ نہ کریں اپنے وزراء کے زیر استعمال گاڑیاں کسی کے پاس نہیں دیکھیں۔ حکومت والوں کی بھی تو بہنیں، بیٹیاں ہیں۔ پندرہ دن بعد حکومت کو توجہ دینی چاہئے تھی۔ مجھے نہ وزیراعظم بننے کا شوق ہے نہ صدر۔ جبر اور ظلم کی حکومتیں زیادہ دیر نہیں چلتیں۔ پنجاب میں 17 جون کو 14 افراد مارے گئے۔ مارے جانے والے جیتے جاگتے انسان تھے۔ علامہ طاہر القادری کے مطالبات جائز ہیں۔ حکومت جائز مطالبات کو اختیارات کے مطابق حل کرے۔ ہمارا ملک چار صوبوں پر چلا آرہا ہے صوبے کی بات آتی ہے تو لوگ صوبائیت پر اتر آتے ہیں۔ ایسی جمہوریت نہیں مانتا جو لوکل باڈیز سسٹم کے خلاف ہو۔