افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی: نگران دور کے وزیر شہزاد احسن اشرف

اسلام آباد (آئی این پی) سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن افضل خان کے بعد نگران دور حکومت کے وزیر شہزاد احسن اشرف بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے انتخابی عمل میں مداخلت کی اور اس بارے میں وزارت قانون میں تحریری ثبوت بھی موجود ہیں‘ کسی کو شک ہے تو وزارت قانون جا کر سابق چیف جسٹس کی الیکشن عمل میں مداخلت کے شواہد حاصل کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے الیکشن 2013ء کے وقت کے سابق وزیر صنعت و تجارت شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ نگران حکومت کے وزیر قانون نے یہ بھی بتایا کہ الیکشن 2013ء کے بعد افتخار چودھری کو ڈھیروں مبارکبادیں ملیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ اس وقت کے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم شاید کمزور تھے جس کی وجہ سے افتخار چودھری کو نہ روک سکے۔ شہزاد احسن اشرف نے کہا کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا۔ تحقیقات ہوں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...