لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف چین کا دورہ مختصر کرکے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا استعفیٰ تیار کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہاکہ وزیراعلیٰ کے استعفیٰ تیار کرنے کے حوالے سے نشر کی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔