لاہور (وقائع نگار خصوصی) تین وزراء نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل کے حصول کے لئے رجسٹرار آفس میں درخواست جمع کرا دی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے وزیراعظم، وزیراعلٰی، وفاقی وزراء سمیت اکیس افراد کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاون کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق سیشن کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے وزراء کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔ وزراء خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور عابد شیر علی کی جانب سے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل یا سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔
درخواست جمع
وزیراعظم، وزیراعلیٰ پر مقدمہ کا حکم، 3 وزراء نے ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقول کیلئے درخواست دیدی
Aug 28, 2014