میرانشاہ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کا اہم رکن ہلاک

Aug 28, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں القاعدہ کا اہم رکن سیف الرحمن ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میران شاہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران وزیرستان ڈی ایچ کیو ہسپتال دھماکے کا ماسٹر مائنڈ القاعدہ کا اہم رکن سیف الرحمن ہلاک ہو گیا سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف الرحمن لاہور کی ظفر آباد کالونی کا رہائشی تھا۔
القاعدہ رکن/ہلاک

مزیدخبریں