پاکستان افغانستان میں بروقت پرامن انتقال اقتدار کا حامی ہے: سرتاج عزیز

Aug 28, 2014

اسلام آباد (ثناء نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں پرامن انتقال اقتدار اور اس عمل  کی بروقت تکمیل کی حمایت کرتا ہے ۔ پرامن مستحکم اور متحدہ افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میںہے۔ افغانستان میں تعمیر نو اور معاشی ترقی کے لیے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو بھرپور کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان جان کابوس جو پاکستان کے دورے پر ہیں، نے اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نمائندہ خصوصی نے مشیر خارجہ کو افغانستان میں انتخابی عمل اور انتقال اقتدار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار سے آگاہ کیا۔ نمائندہ خصوصی جان کابوس نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے بھی ملاقات کی اور افغانستان اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان سے افغانستان پناہ گزینوں کی جلد از جلد واپسی اور انہیں افغانستان میں بسانے کے لیے بہتر ماحول پید اکرنے کے لئے بھرپور تعاون کرنا چاہئے۔
سرتاج عزیز

مزیدخبریں