کارگل لڑائی میں اسرائیل نے ایمرجنسی اسلحہ دیا‘ پاکستان کیساتھ جنگ چھڑ جائے تو بھارتی گولہ بارود بیس دن میں ختم ہو جائیگا : ٹائمز آف انڈیا کا انکشاف

نئی دہلی (کے پی آئی) بھارتی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ  پاکستان کے ساتھ جنگ کی صورت میں بھارت کے پاس گولہ بارود کم پڑسکتا ہے۔ حالات یہ ہیں کہ گولہ بارود کی بہت کمی ہے ٹینک،ایئر ڈیفنس، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل، سپیشلائزیڈمیشن گن میگزینس، گرینیڈٹ اور مان فیوز جیسی چیزوں کی بھاری کمی ہے اگر مکمل طور پر جنگ چھڑ گئی تو ان میں سے کچھ چیزیں تو ایک ہفتے میں ہی ختم ہو جائیں گی ۔آرمی کے ایمینشن روڈ میپ کے مطابق 2019ء تک ہی بھارت کا وارویسٹیج ریزرو 100 فیصد پر پہنچ پائے گا اور اس کے لئے بھی 97 ہزار کروڑ کا بجٹ چاہیے۔ ایک اور فارمولے کے مطابق 23 طرح کے اسلحے  بیرون ملک سے امپورٹ کرنے پڑیں گے جبکہ باقی کو ہماری آرڈنیس فیکٹریاں تیار کریں گی، ایمینشن کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی فوج کے پاس گولہ بارود کم ہونا  بھارت کے لئے  باعث تشویش ہے۔  1999ء میں کارگل کی لڑائی کے دوران بھارت کو ایمرجنسی میں اسرائیل سے گولہ بارود خریدنا پڑا تھا۔ جنگ کے حالات میں بھارتی فوج کا گولہ بارود کم پڑ سکتا ہے اسلحہ ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دوچار ہیں اور جنگ ہوئی تو 20 دن کے اندر ہی بھارت کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔مارچ میں حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ٹائمز آف  انڈیا نے بتایا تھا کہ بھارت کے پاس وسیع جنگ کے حالات میں 20 دن کا ہی گولہ بارود بچا  ہے چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی حالات میں مزید بہتری نہیں ہوئی ہے اہلکاروں کے مطابق حکومت اس نازک صورتحال سے واقف ہے اور ضروری قدم بھی اٹھائے جا رہے ہیں
بھارت/ اسلحہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...