مقدونیا ( نیٹ نیوز) مقدونیا کی پارلیمنٹ بجٹ پر بحث کے دوران میدان جنگ میں بدل گئی، ارکان آپس میں بھڑگئے، ایک دوسرے پر خوب مکے بھی برسائے گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق مکوں سے مارا ماری کے باعث ایک رکن اسمبلی کی آنکھ پر چوٹ آئی جس کو فوری طبی امداد دی گئی۔سیاسی جماعتوں کے ارکان کے درمیان ہونے والی اس لڑائی کی وجہ تو تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ بیچ بچاؤ کیلئے فوری طورپر سکیورٹی اہلکار پارلیمنٹ میں آئے اور لڑائی ختم کرائی۔
پارلیمنٹ /لڑائی
مقدونیا : پارلیمنٹ میں بجٹ پربحث کے دوران ارکان گتھم گتھا ہو گئے
Aug 28, 2014