وزیراعظم کا مسلم لیگ ن میں ضلعی سطح پر گروپ بندی اوراختلافات کا نوٹس

اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر ووزیراعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ ن کے ضلعی سطحوں پر گروپ بندی و اختلافات کا سخت نوٹس لیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تمام اختلافات کو ختم کرکے پارٹی متحد ہو کر پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ ان کے لیے مناسب نہیں وہ ضلعی سطح پر جھگڑے ختم کرائیں تاہم انہوں نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کوہدایت کی کہ وہ پنجاب کے تمام اضلاع کے دورے کرکے ضلعی سطح پر اختلافات ختم کریں حمزہ شہباز پرو ایکٹو رول ادا کریں یہ بات مسلم لیگ کے اعلی سطح کے اجلاس میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہی جو ان کی زیر صدارت منعقد ہوا 2گھنٹے تک جاری رہنے والے اعلی سطح کے اجلاس میں راولپنڈی سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کی شرکت کو غیر معمولی اہمیت دی جارہی ہے۔ پارٹی قیادت نے انہیں متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔ حمزہ شہباز نے چوہدری تنویر خان سے کہا کہ وہ راولپنڈی میں مسلم لیگی کارکنوں کی صفوں میں اتحاد قائم کرنے میں اپنا کردارادا کریں جس پر انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں البتہ پارٹی کے کارکنوں کو مدنظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا بلدیاتی انتخابات میں کسی ایم این اے ‘ ایم پی اے اور سینیٹر کے بھائی بہن والدہ کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا بلکہ پارٹی کے متحرک اور فعال کارکنوں کو اکاموڈیٹ کیا جائے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع و تحصیل میں ایم این اے ‘ ایم پی اے صدر وجنرل سیکرٹریز پر مشتمل بورڈ پارٹی ٹکٹ کے لیے سفارشات تیار کریں گے ۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا وفاقی سطح پر مسلم لیگ ن ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی ٹکٹوں کے عمل کا جائزہ لے گی اور ضلعی سطح پر اختلافات ختم کرانے میں مداخلت کرے گی اور پارٹی کے صدر کو اندرونی اختلافات سے آگاہ رکھے گی۔
وزیراعظم نوٹس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...