الیکشن کمشن آج اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرے: سپریم کورٹ

Aug 28, 2015

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت میں الیکشن کمشن کو آج بروز جمعہ کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے عدالت کو بتاےا کہ قواعد و ضوابط سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردےا گےا ہے الیکشن کے انعقاد کی تےارےاں شروع ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کسی جج نے الیکشن نہیں لڑنا عوام کو حق رائے دہی کیوں نہیں دیا جا رہا؟ مقامی حکومتوں کے بغیر عوام کے با اختیار ہونے کا تصور ہی نہیں کیا جا سکتا ہے، مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل ان کے اپنے شہروں میں ہی حل ہو سکتے ہیں، انہیں ممبران کے پیچھے قومی و صوبائی اسمبلیوں تک آنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری تاریخوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تجربہ اچھا نہیں رہا ہم اس کیس کو نمٹا ئیں گے نہیں بلکہ چالیس روز بعد اس کو سنیںگے۔ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے، حلقہ بندیوں کےلئے چالیس روز کا وقت درکار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو کوئی خوشخبری تو دیں کہ الیکشن کا انعقاد کس تاریخ کو ہوگا۔ چیف جسٹس نے ایک آدمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی کے شناختی کارڈ فارم کی تصدیق کےلئے نادرا نے کہا تواس شخص سے یونین کونسل کے گزٹڈ افسر نے فارم کی تصدیق کےلئے پانچ ہزار رشوت مانگی جو اس غریب آدمی کے پاس نہ تھی، عوام کو 2009ءسے بلدےاتی انتخابات کے حق سے محروم رکھا گےا، ماضی کی حکومتوں اور الیکشن کمشن نے آئین وقانون اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کےا ہے۔ جسٹس دوست محمد نے کہا کہ اگر بلدیاتی انتخابات ہو جائیں تو سی ڈی اے جیسی بڑی مچھلیوں کو پکڑنا آسان ہو جائے گا اس وقت تو سی ڈی اے بے لگا م ہوےا ہوا ہے۔ اے این این کے مطابق جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ مقامی حکومتیں نہ ہوں تو کسی بھی فارم کی تصدیق کیلئے رشوت دینا پڑتی ہے۔ الیکشن کمشن کو بالائے طاق نہیں رکھ سکتا۔

مزیدخبریں