ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی۔ ذوالفقار علی محمد پیٹ میں چھپا کر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑا گیا تھا۔ سعودی عرب میں رواں سال اب تک سزائے موت دیے جانے والے افراد کی تعداد 128 ہو گئی ہے۔ 2014ءمیں 87 افراد کا سر قلم کیا گیا تھا۔ سعودی عرب میں اکثر لوگوں کو سر قلم کر کے سزائے موت دی جاتی ہے تاہم بسا اوقات فائرنگ سکواڈ کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کے روز سعودی عرب سے سزائے پر عملدرآمد معطل کرنے کی اپیل کی تھی۔ سعودی عرب میں قتل، مسلح ڈکیتی، ریپ، منشیات سمگلنگ اور ارتداد پر موت کی سزا دی جاتی ہے۔
سزائے موت
سعودی عرب: ہیروئن سمگل کرنے والے پاکستانی کو سزائے موت
Aug 28, 2015