تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتیں ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کردیں: شجاعت

لاہور (این این آئی) (ق) لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے چوری شدہ مینڈیٹ برآمد کروا کے چوروں کو بے نقاب کر دیا ہے جس پر وہ عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں موجودہ الیکشن کمشن کی موجودگی میں ضمنی الیکشن نہ لڑیں اور مکمل بائیکاٹ کر دیں۔ انہوں نے الیکشن ٹربیونلز کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان کا انتخاب کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات کرانے کے فیصلوں کے بارے میں کہا کہ تین سیٹوں سے سسٹم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اصل بات مینڈیٹ چوروں کو بے نقاب کرنے کی ہے اب عمران خان کو پوری توجہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو سزا دلوانے پر دینی چاہیے۔ عمران خان چوتھی وکٹ گرانے کی جو بات کرتے ہیں تو شاید وہ بھول گئے ہیں کہ کرکٹ کی پچ پر صرف تین وکٹیں ہوتی ہیں۔
شجاعت

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...