اسلام آباد (آئی این پی) سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق نے کہا ہے کہ مجھے جبری رخصت پر بھیجنے میں سابق حکومت ، عدلیہ اور ایک بڑے میڈیا گروپ کا ہاتھ تھا، ڈاکٹر عاصم مجھے ہٹاکر مرضی کا شخص لانا چاہتے تھے، میں طور خم بارڈر کے راستے دبئی گیا، وہاں پہنچ کر معلوم ہوا میرا نام ای سی ایل میں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ توقیر صادق گورنر ہاﺅس میں چھپے ہوئے ہیں، کچھ نے کہا کہ وہ موٹروے کے راستے باہر بھاگ گئے ہیں، یہ سب جھوٹ تھا۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ میرا نام ای سی ایل میں تھا تو میں اپنے کیسز کا سامنا کرنے کےلئے وطن واپس آ گیا، اب میں اپنے تمام اثاثوں کا ٹیکس ادا کر رہا ہوں۔
توقیر صادق
مجھے جبری رخصت پر بھیجنے میں سابق حکومت، عدلیہ اور ایک بڑے میڈیا گروپ کا ہاتھ تھا: توقیر صادق
Aug 28, 2015