شہید شجاع خانزادہ کا زخمی ڈرائیور بھی پمز ہسپتال میں دم توڑ گیا

اٹک (نوائے وقت نیوز) وزیر داخلہ پنجاب شہید شجاع خانزادہ کا زخمی ڈرائیور دوران علاج دم توڑ گیا۔ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 23 ہو گئی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پمز ہسپتال میں زیر علاج وزیر داخلہ پنجاب شہید شجاع خانزادہ کا زخمی ڈرائیور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے۔ شہید غریب نواز کی میت اس کے اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...