لاہور (نوائے وقت رپورٹ) قصور کے بعد لاہور سکینڈل سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب پر دو سو سے زائد خواتین کو بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بڑی تعداد لیڈی ڈاکٹروں کی ہے۔ بیشتر لاہور کے پانچ ہسپتالوں کی ڈاکٹرز ہیں۔ نامعلوم شخص نے فیس بک سے ڈاکٹروں کی تفصیلات ہیک کرکے رقم کی ادائیگی کیلئے بلیک میل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔