ناراض بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات کے لئے جلد حکومتی و قبائلی وفد لندن اور سوئٹزر لینڈ جائیگا

کوئٹہ (این این آئی)ناراض بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات کے لئے جلد حکومتی و قبائلی وفد لندن اور سوئٹزلینڈ جائے گا ، وفد میں قلات جرگہ میں شامل بعض قبائلی نواب اور سردار بھی شامل ہونگے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حالات کو بہتر کرنے کے لئے وفد کو سیاسی و عسکری قیادت کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔ٗبلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے گزشتہ روز مذکرات پر آمادگی اورآزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرادی کے اعلان کے بعد حکومت بلوچستان نے قلات جرگہ میں شامل قبائلی سرداروں اور نوابوں سے رابطوں کر کے ایک اعلیٰ سطحی قبائلی و حکومتی وفد سوئٹزلینڈ اور لندن بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ وفد 9 برسوں سے جلا وطن نوابزادہ براہمداغ بگٹی اور خان آف قلات سمیت دیگر ناراض بلوچ رہنمائوں سے مذاکرات کرے گا ۔ ذرائع کے مطابق وفد میں وفاقی حکومت کی بعض اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...