گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول لائن پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج کو مقدمہ میں تاریخ ڈلوانے کیلئے فون کرنیوالے جعلی جج لاہور ہائیکورٹ کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ کو کبیر والا کے رہائشی فرحان نامی جعلساز نے فون کرکے اپنا تعارف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے طور پر کروایا اور ایک مقدمہ میں تاریخ ڈالنے کی سفارش کی، ایڈیشنل سیشن جج نے فون کرنیوالے شخص کو کہا کہ وہ انکے پاس تشریف لے آئیں تاریخ ڈال دونگا جس پر فرحان ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پہنچا اور اپنا تعارف بطور جج لاہور ہائیکورٹ کروایا۔ فاضل جج نے جعلساز جسٹس کے بارے میں چھان بین کرائی اور تصدیق نہ ہونے پر اسے سول لائن پولیس کے حوالے کردیا۔
گوجرانوالہ: مقدمہ میں تاریخ ڈلوانے کیلئے ایڈیشنل سیشن جج کو فون کرنیوالا جعلی جج حوالات پہنچ گیا
Aug 28, 2016