اقتصادی راہداری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئیگی: موڈیز

Aug 28, 2016

اسلام آباد(آن لائن)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگاجبکہ بجٹ 17-2016 میں لئے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت حکومت پاکستان کی جانب سے توانائی کے مختلف منصوبوں پر اخراجات میں اضافہ اور تیزی سے کام جاری ہے ، جس کے باعث مستقبل میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔توانائی بحران میں کمی سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔موڈیزنے کہا کہ بجٹ 17-2016 میں برآمدی شعبے کو زیرو ریٹڈ ٹیکس کرنے اور مشینوں کی ڈیوٹی فری درآمدات جیسے اقدامات سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں