بھارت سے کشمیر پر بات کیلئے تیار ہیں، پہلے بھی قدم اٹھایا مگر بے سود رہا: عبد الباسط

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارت سے کشمیر پر بات کرنے کیلئے تیار ہیں،پہلے بھی پاکستان نے مذاکرات کیلئے قدم اٹھایا تھا مگر وہ بے سود رہا۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ہم اب بھی سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کو بات کرنے کی ضرورت ہے اور اس مسئلے کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔ عبدالباسط نے بتایا کہ اسلام آباد میں 9 اور 10 دسمبر کو سارک کانفرنس ہورہی ہے جس میں امید ہے کہ سارک کے تمام رہنما اس میں شریک ہوں گے اور جنوبی ایشیا میں علاقائی تعاون اور امن کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...