پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن نے 11 ماہ میں تپدق کے 18 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا : چودھری نواز

Aug 28, 2016

لاہور (پ ر) پاکستان اینٹی ٹی بی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جولائی 2015ءسے 30 جون 2016ءتک تپدق کے 18 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور بعد ازاں انہیں روز مرہ زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق مصروف کار بھی بنا دیا گیا ۔ اس بات کا انکشاف ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چودھری محمد نواز نے کی ¾ مہمان خصوصی چیئر مین میاں محمد سعید (ڈیرے والے ) تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد نواز نے ادارے کی ڈسٹرکٹ اور تحصیل ٹی بی ایسوسی ایشنوں کی محنت اور لگن کو پر زور خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں