لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے گردوں کی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹرز کی نشاندہی کیلئے پہلے سے ہی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ اس حوالے سے شکایت کنندگان کی درخواستوں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے جس کلینک اور پرائیویٹ ہسپتال کی نشاندہی کی جاتی ہے اس کی مکمل مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔