پاکستان قومی زبان تحریک 8 ستمبر کو ملک بھر میں "یوم قومی زبان "منائے گی

لاہور (پ ر)8 ستمبر کو عدالت عظمی کی جانب سے نفاذ اردو کے فیصلے کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان قومی زبان تحریک ملک بھر میں "یوم قومی زبان "منائے گی۔ اس بات کا اظہار پاکستان قومی زبان تحریک کے قائد عزیز ظفر آزاد نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک کے اجلاس میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مرکزی تقریب الحمراء ہال نمبر 2 میں منعقد کی جائے گی جس میں چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر سے سیاسی قائدین اور معروف علمی شخصیات کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پروفیسر سلیم ہاشمی اور محترمہ فاطمہ قمر نے "یوم قومی زبان "کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں سعودی عرب میں مقیم سماجی کارکن یونس عزیز اور اکرم فضل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں حامد انوار، علی غازی سعید حسن کے علاوہ دیگر بھی شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...