90ءکی سیاست دہرانے کے بھیانک نتائج نکلیں گے: گیلانی

لاہور (اے این این) سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تقدیر بدلنے کیلئے صوبے کے عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر تنظیم نو کے آخری مراحل میں ہے یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کی آرگنائزیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس مخدوم ہا¶س میں گفتگو کرتے ہوئے کہی جبکہ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چودھری شوکت بسرا، محمود حیات ٹوچی خان، عبدالقادر شاہین اور خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر رہنماءبھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو ملک کی عظیم پارٹی بنائیں گے اور اس کی کھوئی ہوئی ساکھ کو عوام میں دوبارہ بحال کریں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف 90ءکی دہائی کی سیاست کو دوبارہ دہرانے سے گریز کریں وگرنہ ان کی انتقامی سیاست کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔ بلاول وفاق کی علامت ہیں۔

ای پیپر دی نیشن