لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن پاکستان(ہوپ ) نے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کی معاونت اور رہنمائی اور کے لئے جامع ایکشن پروگرام پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور اس مقصد کے لئے مکہ مکرمہ میں مرکزی دفتر قائم کر کے تجربہ کار افراد پر مشتمل عملہ تعینات کیا ہے - مرکزی دفتر کے ماتحت جدہ ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مختلف شعبے قائم کئے گئے ہیں جس میں شعبہ اطلاعات، شعبہ گمشدگی و بازیابی ، شعبہ امراض و اموات شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان حج میڈیکل مشن کے ساتھ بھی طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔
حج گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین کی معاونت کیلئے مکہ میں دفتر قائم کر دیا
Aug 28, 2016