نیویارک (نیٹ نیوز) سائنس کی دنیا میں ایک اور پیش رفت امریکی سائنسدانوں نے پہلا مکمل طور پر خود مختار روبوٹ تیار کر لیا۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں واقع ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے آکٹوپس سے مشابہت رکھنے والا دنیا کا پہلا مکمل طور پر خود مختار روبوٹ تیار کرلیا۔ اوکٹوبوٹ نامی یہ پہلا نرم جسامت والا روبوٹ ہے۔ تار، بیٹری اور سرکٹ بورڈ اندر فٹ ہونے کی وجہ سے اوکٹوبوٹ آزادی سے گھوم سکتا ہے۔