وادی میں آزادی کے متوالوں پر بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے. راجوڑی اور پونچھ میں بھارتی مظالم کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، سڑکیں اور گلیاں سنسان پڑی ہیں، تھانہ منڈی ٹاؤن، درہال،کوٹ رانکا، مانجاکوٹ، سون کوٹ اور شاہدرہ شریف میں بھی ہڑتال کی گئی.
کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے بھارتی فوج نے مسلسل اکیاون روز سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے، گھروں میں موجود شہری فاقہ کشی پر مجبور ہیں. پہلے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز پر پابندی تھی اب ریڈیو کو بھی بند کردیا گیا ہے. دوسری طرف ہیومن رائٹس واچ کی زیلی تنظیم نے بھارت سے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز سمیت دیگر ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.